:بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ایمپلائمنٹ کوڈ پر عمل نہ کرنے والی 12 غیر ملکی فرمز کو پاکستانی ورک فورس کی بھرتی سے روکتےہوئے بلیک لسٹ کر دیا

 

اسلام آباد:بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے ایمپلائمنٹ کوڈ پر عمل نہ کرنے والی 12 غیر ملکی فرمز کو پاکستانی ورک فورس کی بھرتی سے روکتے ہوئے بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ بیورو آف امیگریشن کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ رواں سال بیورو آف امیگریشن نے 12 کمپنیوں کو ملازمتوں کی فراہمی، وقت پر تنخواہوں کی عدم ادائیگی، جعلی ویزوں کے اجراء اور دیگر معاہدات کو پورا نہ کرنے پر بلیک لسٹ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی شکایات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد آذربائیجان کی 6، عراق اور عمان کی 3,3 ایجنسیوں کو پاکستان سے مین پاور درآمد کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ بلیک لسٹ ہونے والی کمپنیوں میں شاہ انٹرنیشنل ایف ایس ایل ایل سی، نذر موٹرز ایل ایل سی، لردک ایل ایل سی، اے سی وی ایل ایل سی، آرکوئتا ایل ایل سی، سٹیزن منور لطیفی، شرکہ ارد الموہیت، شرکہ امواج البہار، شرکہ سیوف البدر، کیٹالسٹ کنٹریکٹ ٹریڈنگ کمپنی فورتھ یونین ری کنسٹرکشن ایل ایل سی اور دارالریان انٹرنیشنل ایل ایل سی شامل ہیں۔