ایل اوسی کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

ایل اوسی کے قریب دھماکا، 5 جوان شہید

لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے قریب چھمب سیکٹر میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے سے پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔

شہداء میں نائیک شیر زمان ،صوبیدار محمد صادق،سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب اور سپاہی غلام قاسم شامل ہیں۔