
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مختلف چینی کمپنوں کے پچپن سے زائد سربراہان شامل تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چینی بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں 55 سے زائد مختلف چینی کمپنوں کے سربراہان شامل تھے۔ ملاقات میں مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے علاوہ وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرگیلانی، چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی بھی شریک تھے۔ملاقات وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینےاورمعاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے کی کڑی ہے ۔ چینی کمپنیوں کے سربراہان نے پاکستان میں تین سے پانچ سال کے دوران 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


