
ہر دور میں غریب کے لیئے مرغی اور گوشت تو ایک خواب ہی رہا ہے لیکن اب سبزی بھی غریب کی پہنچ سے دور بہت دور دکھائی دیتی ہے، سبزیوں کے ریٹ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، ٹماٹر پیاز اور لسن سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ لسن ٹماٹر اور ادرک نے عوام کو دن میں تارے دیکھا دیے ٹماٹر کی قیمت فی کلو 200 سو روپے جب کہ پیاز کی قیمت بھی پیچھے نہ رہی پیاز فی کلو ڈیڈ سو روپے فروخت ہونے لگا ۔
غریب اپنے پیٹ کی آگ بجھانے کے لیئے سبزیوں کا استعمال کرتا ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے سبزی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے بڑھتی ہوی قیمتوں نے غریب کو روکھی سوکھی کھانے پر مجبور کردیا ہے ٹماٹر دو سئو پیاز 150 ادرک 140روپے جبکے دیگر سبزیوں کے ریٹ بھی آسمان کو جا پہنچے ہیں ہر گھر کے لیئے اگر کچھ نہ بھی ہو تو بھی ٹماٹر پیاز اور ادرک ضروری ہوتا ہے کیوں کے ان تین چیزوں کے بغیر کوئی بھی مصالحے دار ڈش تیار ہی نہیں ہوتی ہے اب تو زیادہ تر گھروں میں عورتیں ٹماٹر کی جگہ دھی سے کام چلا رہی ہیں،حکومت پنجاب کو چاہیی کہ شہریوں کے لیئے سستے بازاروں کا انعقاد کرے اور کوئی ٹیم تشکیل دی جائے جوکہ بازاروں میں بڑھتے ہوئے ریٹس پر کنٹرول کروا سکے۔۔




