اسلام آباد : نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ضمانت مقامی مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے منظور کی.گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیسنے قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر گرفتارنواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جبکہ عرفان صدیقی کے وکلا نے جوڈیشل ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، لہٰذا عرفان صدیقی کو رہا کیا جائے۔


