لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نے سپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ بلے باز سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں سلیکشن کے لئے کلیئر قرار دیدیا جبکہ سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے دوسرے کرکٹرز شرجیل خان کیلئےکرکٹ میں واپسی کو کرکٹ میں بحالی کا پروگرام مکمل کرنے سے مشروط کردیا ۔
پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ کے کرکٹ کھیلنے میں کوئی پابندی نہیں ہے تاہم ان کی قومی ٹیم میں شمولیت سلیکشن کمیٹی کے دائرہ اختیار میں ہے ۔ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ شرجیل خان کو کرکٹ میں واپسی کیلئے کرکٹ میں بحالی کے پرگرام پر عمل پیرا ہونا ہوگا اور شرجیل خان نے اس پروگرام پر عمل کرنے کے لئے تاحال پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا ہے ۔



