پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالاضحٰی کے دلکش رنگ

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج جبکہ افریقی، وسط ایشیائی، مشرقِ وطیٰ کے ممالک میں عیدالاضحیٰ گزشتہ روز منائی گئی۔

اس موقع پر مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کرتے اور اس کا گوشت غربا ومساکین اور دوست احباب میں تقسیم کرتے ہیں۔

عید کے دن کا آغاز نمازِ عید کے اجتماعات سے ہوتا ہے جس کے لیے کھلے میدانوں اور جگہوں پر خصوصاً انتظام کیا جاتا ہے۔

عیدالاضحیٰ کو بقرہ عید، عید قربان اور جنوبی ایشیا میں بڑی عید کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمان نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے شریک ہوئے—تصویر:اے ایف پی
دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمان نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے شریک ہوئے—
عید کے موقع پر مسلمان اپنے وفات پاجانے والے رشتہ داروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے قبرستان کا رخ کرتے ہیں—تصویر:اے ایف پی
عید کے موقع پر مسلمان اپنے وفات پاجانے والے رشتہ داروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے قبرستان کا رخ کرتے ہیں—
نائیجیریا میں اپنی والدہ کے ساتھ نمازِ عید ادا کرنے والی 2 معصوم بچیاں—تصویر:اے ایف پی
نائیجیریا میں اپنی والدہ کے ساتھ نمازِ عید ادا کرنے والی 2 معصوم بچیاں—
ترکی میں ایک خاندان قربانی کے لیے جانور پسند کرتے ہوئے—تصویر: اے ایف پی
ترکی میں ایک خاندان قربانی کے لیے جانور پسند کرتے ہوئے—
افریفی ممالک میں عید 11 اگست کو سعودی عرب کے ساتھ منائی گئی—تصویر:اے ایف پی
افریفی ممالک میں عید 11 اگست کو سعودی عرب کے ساتھ منائی گئی—
چین میں ایک نوجوان گائے کو قربانی کے لیے لے جاتے ہوئے—تصویر: رائٹرز
چین میں ایک نوجوان گائے کو قربانی کے لیے لے جاتے ہوئے—
بوسنیا میں اجتماع عید میں شریک 2 احباب ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے—تصویر:اے ایف پی
بوسنیا میں اجتماع عید میں شریک 2 احباب ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے—
پاکستان میں نماز عید کی ادائیگی کے فوراً بعد جانور قربان کرنے کا آغاز ہوجاتا ہے—تصویر:اے ایف پی
پاکستان میں نماز عید کی ادائیگی کے فوراً بعد جانور قربان کرنے کا آغاز ہوجاتا ہے