سندھ حکومت نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون دھابیجی کی بڈنگ میں ڈویلپرز کو مدعو کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ سندھ اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالعظیم کے مطابق سندھ حکومت نے ملک کے تین خصوصی اقتصادی زونز میں سے ایک دھابیجی زون میں نجی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ ان تین اقتصادی زونز کے قیام کا فیصلہ ساتویں جے سی سی اجلاس میں ہوا تھا جس میں خیبر پختونخوا میں رشکئی اقتصادی زون، سندھ میں دھابیجی اکنامک زون اور فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی شامل ہیں۔ دھابیجی خصوصی اقتصادی زونز 1500 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے اور یہ پورٹ قاسم سے منسلک ہے۔
Related Posts

چین کے دیہی خطے میں فصل کی باقیات خزانہ بن گئیں
- Rizwan Malik
- January 23, 2024
- 0
بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کی کاؤنٹی تائی لینگ میں درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر چکا ہے تاہم […]

- Rizwan Malik
- May 11, 2019
- 0
یونس ڈھاگا کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج بھی مل گیا ویب ڈیسک 11 مئی ، 2019 وفاقی حکومت نے سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا کو […]
ڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کیلئے اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
- Rizwan Malik
- May 17, 2019
- 0
لاہور:ڈالر کی اڑان کنٹرول کرنے کیلئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خدمات حاصل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی […]
