راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پیپلزپارٹی کے رہنماء محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں کسی صورت قبول نہیں بیماری پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صحت ناساز ہے انہیں طبی معائنہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے مرد حر آصف علی زرداری کو کچھ ہو ا تو اس کی ذمہ دار عمران نیازی اور پنجاب حکومت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد عامر صدیقی نے کہا کہ حکو مت نے اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے احتساب کے نام پر کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں اور محض اپوزیشن کو ہی اس کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ حکومت میں شامل کالی بھیڑوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں عوام نیازی کی باتوں میں نہیں آنے والے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا وہ وقت دور نہیں جب عوام نیازی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہونگے۔
Related Posts

یسوسی ایشن آف آل ایفلیٹڈ انسٹیٹیوشنز (آئی) نے فیڈرل بورڈ میٹرک امتحانات کیلئے چھ رکنی مانٹیرنگ کمیٹی بنا دی
- Rizwan Malik
- May 18, 2022
- 0
اسلام آباد :ایسوسی ایشن آف آل ایفلیٹڈ انسٹیٹیوشنز (آئی) نے فیڈرل بورڈ میٹرک کے امتحانات کیلئے چھ رکنی مانٹیرنگ کمیٹی بنا دی.کمیٹی سوالیہ پرچہ جات […]

مولانا نے ناکامی کے ساتھ واپس جانے کا آپشن مسترد کردیا ،پلان بی پر غور شروع پورا ، احتجاج کا دائرہ پورے ملک تک پھیلایا جاسکتا ہے
- Rizwan Malik
- November 3, 2019
- 0
اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں چند گھنٹے باقی […]

سی پیک کسی مخصوص جماعت کا نہیں پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے،شبلی فراز
- Rizwan Malik
- October 27, 2020
- 0
اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فرازنے کہاہے کہ مہنگے منصوبوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، سی پیک کسی مخصوص جماعت کا نہیں بلکہ […]
