کاشف خان نے 1054نمبر لیکر پہلی ،عبدالقادر نے دوسری اور مریم بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی
میابی کا سہرا اساتذہ اور محنتی طلبا کے سر ہے،پرنسپل ڈاکٹرنثار احمد چوہدری کی والدین سے گفتگو

اسلام آباد( نیوزرپورٹر) فیڈرل تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کرلوٹ ریذیڈنشل سکول اینڈ کالج چھتر پارک کے طلبا و طالبات کی مثالی کارکردگی رہی ۔ مجموعی رزلٹ 93فیصد رہا ۔ ترجمان کامران اختر کے مطابق کاشف خان نے 1100میں سے1054نمبر لے کر درسگاہ میں پہلی ،عبدالقادر نے1053 نمبروں کے ساتھ دوسری اور مریم بی بی نے 1049نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔دیگر نمایاں طلبا میں ملک احتشام 1043،علی حسین 1040، سمیع اللہ1036،محمد معراج راشد 1029،ایمان خٹک1029،ایمان کامران 1019، معاز علی خان 1003 اور ہامیل نے 1002 نمبر حاصل کیے ۔دریں اثنا پوزیشن ہولڈرطلبا اور والدین سے گفتگو میں پرنسپل ڈاکٹرنثار احمد چوہدری کا کہنا تھاکہ کامیابی کا سارا کریڈٹ اساتذہ اور طلبا کی محنت کو جاتا ہے۔ان شااللہ آئندہ بھی طلبا تعلیمی میدان میں انتھک محنت سے نمایاں کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے اثرات تعلیمی اداروں اور ماحول پر پڑتے رہے۔ باجود ان چیلنجز کے کرلوٹ کالج کے اساتذہ نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔



