
قبائلی اضلاع ميں نومنتخب اراکین نے انوکھا ہی انداز اپنا لیا۔ رکن صوبائی اسمبلی شفيق شيرآفريدی کے بعد حلقہ پی کے
106 سےمنتخب ان کے کزن بلاول آفريدی بھی اپنے 4 ہزار ووٹرز کو شاہانہ سیرکروائیں گے۔
اپنے کزن کی طرح بلاول آفريدی بھی حلقے کے چار ہزار ووٹرز کو سير پر لے جائيں گے جس کے لئے ڈھائی ہزار گاڑيوں کي بکنگ کرا دی گئی ہے۔
پانچ روزہ دورے کے لئے چاليس ہوٹلوں کي بکنگ کرائی گئی ہے جبکہ تيس دنبے روزانہ ذبح کئے جائيں گے
اس سے قبل حلقہ پی کے 105 سے منتخب رکن صوبائي اسمبلی شفيق شيرآفريدی نے انتخابات سے قبل ووٹروں سے وعدہ کيا تھا کہ اگروہ کامياب ہوگئے توانہيں کالام کي سيرکرائيں گے۔
يہ وعدہ انہوں نے پوراکرديا اور اپنے حلقے کے چارہزارسے زائد نوجوانوں کوکالام کے ستر ہوٹلوں ميں چارروز رہائش دی ساتھ ہی طعام کا بھی بھرپور بندوبست کیا گیا تھا۔
شفیق شیر کی جانب سے سیر کے دوران ووٹرز کیلئے روزانہ چاليس دبنے ذبح کئے جاتے تھے۔ اس تفريحي دورے پرايک کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔



