
راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے کے درمیان سڑکوں پر نکلنے اور ٹریفک روکنے کا اعلان کر رکھا تھا جس پر عملدرآمد بھی ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ اعلان قوم سے خطاب میں کیا تھا جس کے بعد سے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ کیا آدھا گھنٹہ کھڑا ہونے سے کشمیر آزاد ہو جائے گا۔تاہم ناقدین کے وار زیادہ ہوئے تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے اسی تناظر میں ایک فارسی کا شعر پوسٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ عرفی تو میندیش ز غوغائے رقیباں آوازِ سگاں کم نہ کند ۔۔۔ رزقِ گدا را ۔
جس کا اُردو زبان میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ عر فی تُو مخالفوں کے شور و غُل سے مت گھبرا ، کہ کتوں کے بھونکنے سے بھی کبھی فقیروں کے رزق میں کمی ہوئی ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ برائے مہربانی ایسے لوگوں کو نظر انداز کریں ان کا بہترین علاج یہی ہے کہ ان پر دھیان نہ دیا جائے۔
Please ignore strays
That’s the best treatmentعرفی تو میندیش ز غوغائے رقیباں
آوازِ سگاں کم نہ کند ۔۔۔ رزقِ گدا را#IgnoreStrays




