بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک میں مستقبل میں سرمایہ کاری سے خطے میں خوشحالی آئے گی، چین

چین کی جا نب سے بیلٹ اینڈ روڈکے حوا لے سے جا ری ر پو رٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ سے منسلک ممالک اور خطوں کی مجموعی معاشی کشش میں اضافہ ہوا ہے، ان میں جنوب مشرقی ایشیا خاص طور پر سب سے نمایاں رہا تاہم اس کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر سرمایہ کاری خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطابق، مستقبل میں، چینی کاروباری ادارے "دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک اور خطوں میں سرمایہ کاری کو مستحکم طور پر برقرار رکھیں گے اور تعاون کے میدان بھی وسیع ہوں گے۔بجلی، پٹرولیم، پیٹرو کیمیکل، اور ذرائع نقل و حمل کی تعمیر جیسی روائیتی صنعتوں کے علاوہ، لیز اور کاروباری خدمات کی فراہمی، فنانس اور ہائی ٹیک صنعتوں سمیت متعدد متعلقہ میدانوں میں سرمایہ کاری بڑھانا چینی کمپنیوں کا مطمعِ نظر ہو گا۔