وزیراعظم عمران خان  مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہيں، جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ سخت سیکورٹی حصار میں عمرہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان  مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہيں، جہاں انہوں نے وفد کے ہمراہ سخت سیکورٹی حصار میں عمرہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی خصوصی طور پر کھولا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کيے۔ اس موقع پر کشمیر اور عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئيں۔

خانہ کعبہ کے کلید بردار اور حرم انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے عمران خان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور وفد کی آب زم زم، قہوہ اور کھجور سے تواضع کی گئی۔ مکہ مکرمہ میں مقیم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو اپنے درمیان دیکھ کر پرجوش ہوگئے۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ان کے ارد گرد سینکٹروں کی تعداد میں سیکورٹی کے افراد تھے۔

وزیراعظم عمران خان آج مکہ میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے، جب کہ آج ہی روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں سے وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔