امریکی ماڈل اور اس کی کمپنی کو 26 لاکھ یورو کا فائدہ پہنچانے کے الزام میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک مشکلات کا شکار ہیں،پارلیمنٹ کی معطلی اور سپریم کورٹ کی جانب سے اس کی بحالی کے بعد اب لندن پولیس نے امریکی ماڈل اور اس کی کمپنی کو نوازنے کے الزام میں بورس جانسن کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں ایک طرف یواین او جنرل اسمبلی کا اجلاس ہو رہا تھا تو دوسری طرف برطانوی وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں پارلیمنٹ کی معطلی کا کیس چل رہا تھا،فیصلہ بھی بورس جانسن کے خلاف آ گیااور پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا ہو گیا کہ جس  میں بورس سے استعفا کا مطالبہ کر دیا گیا ابھی یہ ایشو کم نہیں ہوا تھا کہ بورس پر ایک دوشیزہ کے ساتھ افیئر اور مراعات دینے کا الزام بھی سامنے آ گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد گریٹر لندن اتھارٹی (جی ایل اے) نے پولیس کو بورس جانسن کے خلاف ماڈل و سابق پول ڈانسر کو معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2014 سے 2016 کے درمیان امریکا کی کاروباری خاتون و سابق ماڈل 35 سالہ جینیفر آرکری کو متعدد بہانوں سے نوازا۔رپورٹ کے مطابق لندن کی مقامی انتظامیہ نے پولیس کو اس بات کی تفتیش کرنے کا کہا ہے کہ وہ دیکھے کہ بورس جانسن نے بطور میئر لندن کوئی غلط کام یا عوامی پیسوں کا ضیاع تو نہیں کیا۔ بورس جانسن اور جینیفر آرکری کے درمیان انتہائی قریبی روابط تھے اور وہ 2014 سے 2016 کے درمیان متعدد بار لندن کا دورہ کر چکی ہیں جب کہ میئر لندن نے ان کی کاروباری کمپنیوں کو بھی فائدہ پہنچایا۔بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے جینیفر آرکری کے لیے فنڈنگ کرنے سمیت ان کی کمپنیوں کو ایسے سیمینارز میں شرکت کرنے کی اجازت دلوائی جن کے لیے ان کی کمپنی کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔بورس جانسن پر الزام ہے کہ انہوں نے کم مدت میں مختلف مواقع پر جینیفر آرکری کو ایک لاکھ 26 یوروز کا فائدہ پہنچایا،اب دیکھتے ہیں کہ بورس جانسن اپنے خلاف ان الزامات کا سامنا کرپاتے ہیں یا نہیں