سرگودھا:سی پیک منصوبے کو ملک کے تمام شہروں تک بڑھانے کیلئے حکومت ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے بندر گاہوں اور قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان پر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی نظریں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومت اور پاک فوج کے علاوہ شہری بھی اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ انقلابی قدم ہے اور اس سے ملک معاشی طور پر خوشحال ہوگا راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن کے ضلع خوشاب کو سی پیک منصوبے میں شامل کیا گیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سرگودھا کو خوشاب سے ملانے والی سڑک کو کشادہ کرکے ون وے کیا جائے تاکہ سرگودھا کے علاوہ حافظ آباد‘ منڈی بہاؤالدین‘ چنیوٹ‘ فیصل آباد‘ جھنگ کے عوام بھی اس منصوبہ سے مستفید ہوسکیں۔
Related Posts
جہاں عشق ہو وہیں کربلا،سالانہ محفل 10 محرم کو ہوگی
- Rizwan Malik
- July 15, 2024
- 0
راولپنڈی (نیوزرپورٹر )سہروردیہ نعت فاونڈیشن راولپنڈی کینٹ کے زیراہتمام بارہویںسالانہ محفل بسلسلہ محرم الحرام بعنوان جہاں عشق ہو وہیں کربلا 10محرم الحرام صبح 9بجے بمقام […]

نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ ملتان اور بہاولپور میں کھیلا جائے گا۔
- Rizwan Malik
- October 29, 2017
- 0
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئندہ ماہ سب سے بڑا ڈومیسٹک ایونٹ نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 16سے 22نومبر […]

جلسے کا اجازت نامہ منسوخ، جلسہ ہر صورت ہوگا، تحریک انصاف
- Rizwan Malik
- August 21, 2024
- 0
این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے ، بیرسٹر گوہر جلسہ ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے کسی کو […]
