اسلام آباد : حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو ہر صورت روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے لئے اعلیٰ سطح پر مشاورت جاری ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور اعظم سواتی سمیت اہم وزارء سے سفارشات طلب کرلی گئیں۔
آزادی مارچ حکومت روکنے کے لئے خیبرپختونخواہ حکومت اور پنجاب حکومت سے بھی مشاورت طلب کرلی گئی۔ مارچ کو کس کس جگہ پر روکا جائیگا، حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔ وزیراعظم کو تمام وزراء اپنی اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت نے پارلیمان کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دو دن بعد سینیٹ کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ حکومت دونوں ایوانوں میں اپنا نکتہ نظر بیان کرے گی ۔


