قائرہ :دوشیزہ کی عصمت بچانے والے نوجوان بے رحمی سے قتل کر دیا گیا

قاہرہ:مصر میں جواں سال نوجوان کو دوشیزہ کی عزت بچانے کے جرم میں نامعلوم ملزمان نے تلا شہر میں چاقو کے وار کرکے بے رحمی سے قتل کردیا۔تفصیلا ت کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز آیا جب 18 سالہ نوجوان محمود البنہ نے تلا شہر میں ایک سڑک پر کچھ اوباش افراد کو ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا تو دوشیزہ کا دفاع کرنے پہنچ گیا، نوجوان نے مظلوم لڑکی کو کو عصمت دری ہونے سے بچالیا لیکن ملزمان نے بعد میں محمود البنہ پر گھات لگاکر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کو فوری پر استپال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقتول نوجوان نے دوشیزہ کی عزت بچانے کے بعد اپنے فیس بک پیج پر واقعے سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی کہ گلی میں کسی لڑکی تشدد کا نشانہ بنانا مردانگی نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ا