حکومت اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیاں آزادی مارچ پر معاہدہ ہوگیا ہے۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رہبر کمیٹی سے معاہدہ ہوگیا ہے، آزادی مارچ کے لیے راستے کھول دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے معاہدہ تحریری صورت میں ہوا ہے، جس کی کاپی میڈیا کو جلد مل جائے گی۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کو اتوار بازار کے قریب ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی، ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ سڑک بلاک ہوگی نہ کوئی رکاوٹ ڈالی جائے گی۔
حکومتی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دھرنا ہو یا جلسہ، ہم بس یہ چاہتے ہیں کہ پرامن ہونا چاہیے، امید ہے جے یو آئی والے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ آزادی مارچ والے جیسے جیسے معاہدے کی پاسداری کرتے جائیں گے راستے سے کنٹینر ہٹتے چلے جائیں گے۔




