لاہور ;پاکستان میں تعینات جرمن سفیر برنارڈ شلک نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔جرمنی کے سفیر برنارڈ شلک نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کا دورہ کیا اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ملاقات کی۔برنارڈ شاہ سے ملاقات میں رہنما جماعت اسلامی امیر العظیم، عبدالغفار عزیز، فرید پراچہ بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جرمن سفیر کو مسئلہ کشمیر اور بھارتی مظالم کے بارے میں آگاہ کیا۔نائب امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ جرمن سفیر نے بھی بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کی بات کی اور کہا کہ بھارتی آئین میں کشمیر کے حوالے سے تبدیلی کو تسلیم نہیں کرتے۔جے یو آئی ف کے دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا اپوزیشن کے مطالبات کی سیاسی حمایت کرتے ہیں۔
Related Posts
پاکستان میں گدھے بڑھ گئے
- Rizwan Malik
- June 11, 2020
- 0
اقتصادی سروے رپورٹ 20-2019 میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک میں گدھوں […]

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت فوڈ سبسڈی اصلاحات پر بین الاقوامی مشاورتی اجلاس کا انعقاد
- Rizwan Malik
- December 3, 2021
- 0
اسلام آباد : پاکستان نے حال ہی میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے ایک ٹارگٹڈ فوڈ سبسڈی پروگرام […]
11 سال بعد برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3جون بروز پیر کی صبح ساڑھے نو بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی
- Rizwan Malik
- June 1, 2019
- 0
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ، برٹش ائیرویز اسلام آباد اور لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 3 پروازیں چلائے گی۔ طیارے کوواٹر سلوٹ پیش […]
