سی پیک منصوبوں کو بام عروج پر پہنچانے والے کراچی میں چین کے فونصلیٹ جنرل وانگ یوکی ایلیچی برائے افغانستان مقرر

اسلام آباد: اپنی پاکستان تعیناتی کے دوران سی پیک منصوبوں کو بام عروج پر پہنچانے والے کراچی میں چین کے فونصلیٹ جنرل وانگ یوکی ترقی کو ایلیچی برائے افغانستان مقرر کر دیا گیا۔ وہ افغانستان کیلئے چینی ایلچی کے طور پر نئے فرائض انجام دیں گے،کراچی کے قونصلیٹ جنرل کی ملازمت2016 سے 2019کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) میں زبردست ترقی ہوئی،گوادر پرومیڈیا نیٹ ورک کے مطابق چینی قونصلیٹ کراچی کے حدود میں سی پیک کے تحت بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام ہوا، جن میں گوادر بندرگاہ اور گوادر فری زون کے علاوہ توانائی کے منصوبے جن میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا قاسم پلانٹ، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والا ہب پلانٹ، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا دادو پلانٹ اور تھر پاور پلانٹ شامل ہیں، وانگ یو نے ملتان سکھر موٹر وے کی تعمیر میں بھی فعال کردار ادا کیا جو جنوبی صوبہ پنجاب کے ارد گرد کے علاقوں کو اقتصادی اور ثقافتی مرکز سے ملاتی ہے،ان کے دور میں قونصلیٹ جنرل کراچی پر نومبر2018میں بلوچستان لبریشن آرمی کا حملہ بھی ہوا تھاجس نے دنیا بھر کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی تھی،وانگ یو اکتوبر1966 میں پیدا ہوئے وہ وزارت خارجہ میں 1990 سے کام کر رہے ہیں،انہوں نے ایک بار بنگلہ دیش کے چینی سفارت خانے میں بطور قونصلر، منڈالے(برما) میں چینی قونصل جنرل، کراچی میں قونصل جنرل کے طور پر اپنے فرائض ادا کئے، انغانستان میں چین کے سابق سفیر لیو جن سانگ چینی وزارت خارجہ کے محکمہ منصوبہ بندی پالیسی کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریوں پر اس سال اگست میں چین واپس چلے گئے تھے انہوں نے سن ووئی ڈانگ کی جگہ لی تھی جنہیں بھارت میں چین کا سفیر مقرر کیاگیا تھا۔