اوٹاوا:کینیڈا کے جزیرے گبریولا کے اختتام پر ایک مسافر بردار نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے بین الااقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے سیاحتی جزیرے پر ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،اس حادثے میں طیارے میں موجود تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں سے شدید آوازیں آ رہی تھیں جس پر سب گھروں سے باہر نکل آئے۔تھوڑی دیر میں طیارے کو ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوتے دیکھا گیا۔ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے میں کوئی شخص زندہ موجود نہیں ہے۔طیارے میں مسافروں کی تعداد اور منزل سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔طیارہ گرنے کی جگہ پر 6 ایمبولینس کو بھی طلب کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مسافر جہاز لاپتہ ہو جاتے ہیں۔2017 میں ایک کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں استنبول شہر کے ایشیائی حصے کے نزدیک ریڈار کی اسکرین سے غائب ہو گیا تھا ۔
Related Posts

مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے، سلامتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا
- Rizwan Malik
- August 16, 2019
- 0
مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ متنازعہ علاقہ ہے، سلامتی کونسل نے فیصلہ سنا دیا، پاکستانکی خصوصی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں مستقل اور غیر […]

آخری سفر پر روانگی سے پہلے رب کو راضی کر لیں، رابی پیرزادہ
- Rizwan Malik
- November 13, 2020
- 0
اسلام آباد:سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ دنیا ایک کمرہ امتحان ہے اور آخری سفر پر روانگی سے پہلے رب کو راضی کرنا […]
وفاقی حکومت کا ظالمانہ بجٹ مستردکر تے ہیں ،تنظیم اساتذہ پاکستان
- Rizwan Malik
- June 16, 2020
- 0
اسلام آباد: تنظیم اساتذہ پاکستان کے صدر ڑاکٹر میاں محمد اکرم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ایما پر بجٹ میں حکومت نے […]
