امریکہ کی جانب سے بیک فٹ پر جانے کے بعد چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا

چین نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ موخر کردیا، چین نے یہ اعلان امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر 160ارب ڈالر ٹیرف کا فیصلہ موخر کرنے اور جرمانوں میں 50فیصد کمی کے حوالے سے رضامندی پر کیا ہے۔

چین نے عبوری معاہدے کے تحت امریکا کی آٹو اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔چین کی کابینہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے

کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ برابری کی سطح پر اور دونوں فریقین کے تمام مسائل کو باہمی احترام کے ساتھ حل کرنے اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے پرامید ہے۔چین نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی آٹوز کی درآمد پر 25فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے ۔