2019 ٹیکوانڈو کے لیے بہترین سال تھا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے متعدد میڈیلز اپنے نام کیے ،عمر سعید کی کرنل وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) سائوتھ ایشین تائیکوانڈو کے صدر عمر سعید نے کہا ہے کہ ماضی میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں ٹیکوانڈو کے فروغ کے لیے اقدامات کئے ہیں سال 2019 ٹیکوانڈو کے لیے بہترین تھا۔منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سینٹر میں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے متعدد میڈیلز اپنے نام کیے، ہر سال نئے کھلاڑی آتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ان کی تربیت کے ساتھ ملک میں اور بین الاقوامی سطح پر ان کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں،ہم بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان بلارہے ہیں،ہم اپنے کھلاڑیوں کو تیاری کے لیے نیپال بھیج رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہنیپال میں کھلاڑیوں کی تربیت پر لاگت کم آتی ہے، نیپال کی ٹیکوانڈو ٹیم اور ٹرینرز دنیا میں نامور ہیں،
سیف چیمپین شپ کی بھرپور تیاری جاری ہے، دیگر اولمپک کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے اقدامات جاری ہیں،
بین الاقوامی کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کم ہے، چین میں اپریل 2020میں بین الاقوامی کھیلوں کے کوالیفیکیشن راونڈ شروع ہو رہے ہیں کھلاڑیوں کے ساتھ کوچز کی تیاری بھی ہوگی۔کرنل وسیم نے کہا کہ
پوری تائکوانڈو فیملی اور قوم کی طرف سے عمر سعید کو مبارکباد پیش کرتا ہوںآئندہ سال تائکوانڈو کے عالمی ایونٹ پاکستان میں ہوگا
سال 2019 میں پاکستان نے 17 بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کی۔
صدر سائوتھ ایشین تائکوانڈو فیڈریشن
عمر سعید نے کہا کہ صدر کے انتخاب پر بھارت اور نیپال دونوں نے حمایت کی ساوتھ ایشین ٹیکوانڈو اسوسییشن کے صدارت کا موقع ہر ملک کو باری باری ملتا ہے سب نے متفقہ طور پر میرے نام پر اتفاق کیا
صدارت کی باڈی میں غیر ملکی اور خواتین بھی شامل ہیں۔