مسلمان مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مار دو یہ ہوم منسٹر کا آرڈر ہے بھارتی پویس افسر کی ویڈیو سامنے آگئی

نئی دہلی : بھارتی پولیس کے ایک آفیسر نے ایک ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ہوم منسٹر کا آرڈر ہے کہ مسلمانوں کو گولیاں مارنی ہیں۔ پولیس آفیسر راکیش تیاگی کی پولیس کی وردی پہنے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ ہوم منسٹر کا آڈر ہے بابر، ہمایوں اورنگزیب کی اولادوں ( مسلمانوں) کو گولیاں مارنی ہیں۔راکیش تیاگی نے مزید کہا کہ جس نے بھی پولیس اہلکار پر ایک پتھر پھینکا اسے گولی ماری جائے گی۔

پولیس آفیسر نے کہا کہ اس پر یا اس کے کسی اہلکار پر کوئی اینٹ پھینکی گئی تو وہ اسکا جواب اینٹ سے نہیں دے گا بلکہ گولی مار دے گا اور اس اینٹ سے راممندر بنائے گا۔

 سعودی عرب نے اپریل میں اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں بھارتی شہریت کے متنازع قانون کو بھی زیرِ بحث لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کوالالمپورسمٹ کے بعد سعودی عرب نے او آئی سی کو فعال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  سعودی عرب نے کشمیر کے معاملے پر اہم اجلاس اسلام آباد می بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے یقین دلایا گیا ہے کہ ترکی، انڈونیشیا، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت اہم اسلامی ممالک اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس وزرائے خارجہ کی سطھ پر بلایا جائے گا جس میں مقبوضہ کشمیر مین جاری بھارتی کرفیو اور شہریت کے حوالے سے منظور ہونے والے حالیہ بل کو زیرِ بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں بحرین ترکی، انڈونیشیا سمیت اہم اسلامی ممالک شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس پاکستان میں اپریل میں بلایا جائے گا۔  یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارتی شہریت کے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اوآئی سی نے مطالبہ کیاتھا کہ بھارت میں مسلم اقلیتوں اور اسلامی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے، موجودہ بھارتی صورتحال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے۔ او آئی سی سیکرٹریٹ کے مطابق اوآئی سی کو بھارتی شہریت کے قوانین پر تشویش ہے۔