کرونا سے احتیاط ، فواد چودھری پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے


اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے موجودہ صورت حال میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک ہزار افراد رسک پر ہوں گے، میں تو اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا میں نے اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد کیا ہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہا ہوں،مگر اپوزیشن کے دبائومیں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلا کر ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ یہاں تو ایم این ایز کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے عملے میں بھی کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے ایک ہزار افراد رسک پر ہوں گے میں اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کروں گا۔