مستونگ میں مسافرکوچ اور وین کے درمیان تصادم 14, جاں بحق 30   زخمی

مستونگ کےعلاقےدشت میں مسافرکوچ اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں

14 افراد جاں بحق اور30  زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افرادکی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔وزیراعظم شاہدخاقان نے ٹریفک حادثےپراظہارافسوس کیا ہے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق مسافر کوچ پکنک پر جارہی تھی کہ مستونگ کے علاقے دشت میں بولان روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار وین سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں موجود کئی مسافر شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کی جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 14 مسافر جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مسافر کوچ میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر نوجوان تھے جب کہ بچے اور خواتین بھی کوچ میں سوار تھیں۔

ادھروزیراعظم شاہدخاقان نے بلوچستان میں ٹریفک حادثےپرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اورغمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔