
اسلام آباد :گلوکار،اداکار،پروڈیوسر و ہدایت کار عنایت حسین بھٹی کو ہم سے بچھڑے 21برس بیت گئے۔ اداکار علی سکندر نے اپنے نانا عنایت حسین بھٹی کی 21ویں برسی پر ان کی یاد گار تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ وہ ہمیشہ انہیں یاد رکھیں گے ،وہ ایک ذہین اور قابل انسان تھے۔ عنایت حسین بھٹی 12 جنوری 1928 ء کو گجرات میں پیدا ہوئے اور 71 سال کی عمر میں 31 مئی 1999 ء کو انتقال کر گئے تھے۔



