پاکستان ٹیسٹنگ سروس کا امریکن یونیورسٹی آف ایتھنز یونان سے معاہدہ

پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے امریکن یونیورسٹی آف ایتھنز یونان سے معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کے مطابق پاکستان سے ہر سال 50 طلبا و طالبات انجینرنگ کے لیے ماسٹر اور گریجویشن کے لیے یونان تعلیم حاصل کریں گے اور بعدازاں اخری سمسٹر امریکن یونیورسٹی سے ہوگا اور ڈگری بھی امریکن یونیورسٹی ایتھنز سے حاصل ہوگی۔
ترجمان پی ٹی ایس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے  امریکن یونیورسٹی آف ایتھنز یونان سے معاہدہ کر لیا۔ معاہدے پر دستخط امریکن یونیورسٹی ایتھنز کے صدر اور چیرمین پی ٹی ایس صادق سنجرانی نے کیے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان سے ہرسال یونان کے لیے 50 طلبا و طالبات ماسٹر اور گریجویشن کے لیے جائئں گے اور لاسٹ سمسٹر امریکن یونیورسٹی سے کریں گے اور ڈگری بھی امریکن یونیورسٹی آف ایتھنز دیگا۔ پاکستان ٹیسٹنگ سروس کا 50 مزید طلبا و طالبات کا معاہدہ امریکن نیورسٹی انقرہ سے بھی ہوا ہے اس سلسلے میں پاکستان ٹیسٹنگ سروس باضابطہ طور پر اشتہار بھی جاری کرے گی جس سے پاکستانی طلبا و طلبات کو سیکھنے کے مزید مواقع مل سکیں گے۔ معاہدے کے مطابق امریکن نیورسٹی کا ایک وفد جلد پاکستان ٹیسٹنگ سروس کا دورہ بھی کریں گا اور انتظامات کا جائزہ بھی لے گا