واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ہانگ کانگ کو ملنے والی کئی خصوصی مراعات ختم کرے گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب چین نے ہانگ کانگ میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سلامتی کا ایک نیا قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اعلان گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ اب اتنا خود مختار نہیں رہ گیا کہ اس کے ساتھ ترجیحی سلوک برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے چین پر الزام لگایا کہ اس نے ‘ایک ملک دو نظام’ کو ‘ایک ملک ایک نظام’ میں تبدیل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے امریکہ اور ہانگ کانگ کے درمیان تمام تر معاہدوں پر اثر ہو گا جن میں مجرمان کی حوالگی سے لے کر برآمدی پابندیاں تک شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ مرکزی چین اور ہانگ کانگ کے ایسے حکام پر پابندیاں لگائی جائیں گی جنہیں خطے کی خود مختاری کے خاتمے میں ملوث تصور کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Related Posts

وزیر اعظم ماحولیاتی طور پر پائیدار کوہ پیمائی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، رومینہ خورشید عالم
- Rizwan Malik
- جولائی 22, 2024
- 0
اسلام آباد:زیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نیکہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں […]

تمباکو قوانین کی دھجیاں بکھیرنا حکومت کے منہ پر تماچہ ہے ثنا اللہ گھمن
- Rizwan Malik
- نومبر 22, 2022
- 0
نوجوان نسل کوتمباکو کی ہلاکت خیزیوں سے بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاہیں گے، ملک عمران500کے قریب لوگ تمباکو کی وجہ سے پیدا […]

شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن اجلاس کی تیاریاںکنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری
- Rizwan Malik
- اگست 26, 2024
- 0
اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور جناح کنونشن سینٹر میں جاری تزئین و آرائش […]
