کراچی:سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوراس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھرمیں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ کیا،سیکریٹری تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چھٹی سے 12 ویں جماعت تک کی کلاسز آن لائن ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یونیسیف اورمائیکرو سافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی جب کہ اس ضمن میں 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ بھی دیںگے، سیکریٹری تعلیم نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹرزکو17 جون تک اساتذہ و طلبا کاڈیٹادینے کی ہدایت کی ہے،آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جارہا ہے۔
Related Posts

نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات ،نیب نے تفتیش کے لئے بلائے گئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو گرفتار کرلیا
- Rizwan Malik
- دسمبر 23, 2019
- 0
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب)نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری چودھری احسن اقبال کو گرفتار کر لیا ہے ۔نیب راولپنڈی نے پاکستان […]

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے کمیٹی تشکیل دے دی
- Rizwan Malik
- ستمبر 15, 2024
- 0
اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد لوکل گورنمٹ انتخابات سے متعلق کمیٹی تشکیل دے دی، جو قانون اور رولز میں فوری ضروری ترامیم […]

