ویزا قواعد کی خلاف ورزی ، امریکی خاتون سنتھیارچی کیخلاف کارروائی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ سے تین جولائی تک جواب طلب کر لیا ا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے تین جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے متفرق درخواستوں کو بھی سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی مرکزی درخواست کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کر دی پی پی پی راولپنڈی کے راہنما چودھری افتخار نے تنویر اختر ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سنتھیا سے متعلق کیس میں مزید حقائق علم میں آئے ہیں جنہیں عدالتی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں غیر ملکیوں کو پاکستان داخلے کے لیے ویزا جاری کرنے کے قوانین نہائیت واضح ہیں ویزے پر پاکستان داخل ہونے والوں کو اپنی رہائش، قیام اور کام کی تفصیل بتانا ہوتی ہے جبکہ وزٹ، سٹڈی، ڈپلومیٹک، آفیشل، ملٹری اور ٹرانزٹ ویزہ لینے والوں کو یہ معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں ویزا میں بتائی گئی جگہ کے علاوہ قیام کرنا یا رہائش اختیار کرنا ویزا شرائط کی خلاف ورزی ہوہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ۔