ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ان ایکشن چائلڈ پونوگرافی میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

 

قبل ازیں فیصل آ باد ، کراچی، حیدرآباد اور سیالکوٹ سے بھی اس دھندے میں ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے

 

اسلام آباد:ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے انٹرپول واشنگٹن سے خصوصی معلومات حاصل کر کے کراچی سے چائلڈ پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث ملزم فراز خان کو گرفتار کر لیا،قبل ازیں فیصل آ باد ، کراچی، حیدرآباد اور سیالکوٹ سے بھی اس دھندے میں ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ ، ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے واقعات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے اوراس سلسلہ میں ملک کے مختلف علاقوں سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے وقار چوہان نے چائلڈ پورنوگرافی کے سنگین جرم کے خلاف بڑے آپریشن کا عندیہ تھا جس پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے کامیاب آپریشنز کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک اہم اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے مذکورہ سنگین جرم میں ملوث ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک چائلڈ پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث گروہ کا سرگرم رکن اور اس طرح کی کئی کارروائی میں ملوث ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل مذکورہ جرم میں ملوث ملزمان کو سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فیصل آ باد ، کراچی اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا ہے ۔
سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کی اس شاندار کارکردگی پر ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاران کی کارکردگی کو سراہا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک سے اس سنگین جرم کے خاتمے تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
اس سلسلے میں انٹرپول واشنگٹن سے خصوصی معلومات حاصل کر کے کراچی سے ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی جن میں سب انسپکٹر خالق، ڈیوٹی آفسر شہام حفیظ اور شعیب شہاب شامل تھے۔جنہوں نے ملزم فراز خان کو گرفتار کر لیا۔فراز خان نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک چائلڈ پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث گروہ کا سرگرم رکن اور اس طرح کی کئی کارروائی میں ملوث ہے ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔