8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز پیر سے ہوگا، وفد میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، بلال اکبر اور عاشق کرمانی شامل
لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ آٹھ روزہ دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئی ہیں۔ چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا استقبال کیا۔ وفد میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمی بخاری، بلال اکبر اور عاشق کرمانی شامل ہیں۔
وزیر اعلی مریم نواز کے 8 روزہ دورے کی سرکاری مصروفیات کا آغاز پیر سے ہوگا۔
ادھر وزیر اعلی پنجاب نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہائوں کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




