پاک چائنہ ثقافتی کلچر اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں کا تبادلہ کی اشد ضرورت ہے، فائزہ مختار

راولپنڈی :آل پاکستان چائنیز اور سیز یوتھ فیڈریشن میڈیا بلٹ ون روڈ کی ڈائیریکٹر فائزہ مختارنے فیڈریشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ ثقافتی کلچر اور دیگر ثقافتی سرگرمیاں کے تبادلہ کی اشد ضرورت ہے جس سے دونوں ممالک کی عوام کے درمیان تعلقات اور ہم آہنگی پہلے سے مزید بہتر ہو گی ایک دوسرے کی بہتر آگاہی کے لیے تعلیمی اور ثقافتی وفود کا تبادلہ معاون ثابت ہو سکتا ہے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور سی پیک حقیقت بننے جا رہا ہے سی پیک ایک بہت بڑی تبدیلی کا نام ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدلنے والی ہے پاکستان اور چائنا ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور سی پیک پاکستان اور چائنا دونوں کے لیے اقتصادی طور پر اہم ہے ۔انہوں نے کہا بلٹ ون روڈ دنیا میں سب سے بڑا پروجیکٹ ہے جو پاکستانی عوام کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا پا ک چائنا دوستی کو اجاگرکرنے میں پاکستان کے تمام سیاسی لیڈر ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہیں اجلاس میں آل پاکستان چائنیز اور سیز یوتھ فیڈریشن کے سیکرٹری سید ذوالفقار علی،سید اکبر شاہ،عمران عباس،محمد فاروق عقیل کے علاوہ دیگر ممبران نے شرکت کی آل پاکستان چائنیز اور سیز یوتھ فیڈریشن میڈیا بلٹ ون روڈ کی ڈائیریکٹر فائزہ مختار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نیازی نے کرونا کی وبا کے پھیلائوں کو روکنے کے لیے جو حکمت عملی کی وہ قابل تعریف ہے چائنا نے پاکستان کے ساتھ مل کر اس وائرس کے خلاف اور خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔