اسلام آباد:قومی اسمبلی کو بتایا گیاہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے میں اس وقت 4162 ملازمین کام کررہے ہیں’ ایف آئی اے کو بہتر بنانے پرکام ہورہاہے۔ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید آغارفیع اللہ کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری داخلہ شوکت علی نے ایوان کوبتایا کہ ایف آئی اے میں اس وقت 4162 ملازمین کام کرر ہے ہیں۔ ادارے کی کل سٹرینتھ 6402 ہے۔ انہوں نے کہاکہ ادارے میں 1257 آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔ شوکت علی نے کہا کہ پہلے ایف آئی اے میں مختلف اداروں سے لوگوں کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا جاتا تھا۔ موجودہ حکومت نے یہ پالیسی تبدیل کرلی ہے، اب ایف آئی اے میں صرف پولیس ڈیپارٹمنٹ سے اہلکارتعینات ہوسکتے ہیں، اس کیلئے بھی ایک خاص طریقہ کاروضع کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے میں تعینات ہونے والے پولیس اہلکاروں کااے سی آر اور پچھلا ریکارڈ دیکھا جاتا ہے۔ وزارت داخلہ ریکوزیشن کرتی ہے اوراس کے مطابق پولیس افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے کو مختلف زون میں تقسیم کیا گیا،ادارہ میں گریڈ 16 اور17 کے ملازمین کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ عمل میں لائی جاتی ہے۔ ڈاکٹرشہنازبلوچ کے سوال پرانہوںنے کہاکہ ایف آئی اے کو پا نچ زون میں تقسیم کیا گیاہے،اسلام آباد کا الگ زون ہے۔ زون کی بنیاد پرملازمین کی تقسیم ہوتی ہے۔ بلوچستان کے کوٹہ سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ اس پر الگ سوال جمع کیا جائے۔
Related Posts
قصہ فیض حمید،عمران خان اور 190 ملین پونڈ کا
- Rizwan Malik
- July 6, 2025
- 0
حسین نواز کو پھنساتے پھنساتے ملک ریاض خود اپنے کھودے گڑھے میںگر گئے حسین نواز نے تو نیشنل کرائم ایجنسی کو مطمئن کر دیا لیکن […]

جدید سٹی سکین نے مصری ممیوں کے راز بے نقاب کر دئیے
- Rizwan Malik
- February 23, 2026
- 0
اسکین سے حاصل شدہ تصاویر کو جوڑ کر مکمل تھری ڈی ڈیجیٹل ماڈلز تیار کیے گئے ایک ممی کمر درد کا شکار تھی تو دوسری […]

رافیہ ارشد برطانوی تاریخ کی پہلی باحجاب مسلم خاتون جج
- Rizwan Malik
- May 27, 2020
- 0
رافیہ ارشد برطانوی تاریخ کی پہلی باحجاب مسلم خاتون جج بن گئیں۔جج کے عہدے کے ساتھ ساتھ جلد ہی مڈلینڈ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کا […]
