سکیل 1 تا15 تک کی ملازمتوں میں اسلام آباد کے رہائشیوں کا 50 فیصد کوٹہ تاریخی کامیابی ہے، عامر مغل

 

 

اسلام آباد:مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عامر مغل نے 1 تا 15 اسکیل تک کی ملازمتوں میں اسلام آباد کے رہائیشیوں کا 50% کوٹہ مقرر کروانے پر وفاقی وزیر اسد عمر ، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کا شکریہ ادا کیاہے۔اس تاریخی کارنامے پر عامرمغل کہا کہ آپ تینوں نے 2017 میں حقوق اسلام آباد کنونشن میں ہزاروں افراد کے سامنے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دیا جس پر اہلیان اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے مشکور ہیں۔ یاد رہے کہ چئیرمین حقوق اسلام آباد تحریک ( THE HIT ) عامر مغل کی زیر صدارت 2017 میں ایک کنونشن منعقد ہوا تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں اسلام آباد کے رہائیشیوں نے شرکت کی اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے 26 بنیادی حقوق کی قرارداد پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ جس میں اسلام آباد کے تمام رہائیشیوں کیلئے بجلی گیس اور صاف پانی کی فراہمی ،مقامی افراد کیلئے ملازمت میں کوٹہ، ناجائز منافع خوروں کیلئے مناسب قانون سازی، فوڈ اتھارٹی کا قیام مالکان اسلام آباد کے بنیادی حقوق کی CDA سے وصولی،سوسائیٹیز میں چائنا کٹنگ کی روک تھام، تین بڑے ہسپتال، تعلیم اداروں کی اپ گریڈیشن، پولیس میں میرٹ پر بھرتی اور کمپلینٹ نمبر کی فراہمی، 1122 کے دائرہ کار کادیہاتوں تک پھیلاو، غریب کسانوں کی امداد، نئے انڈسٹریل زونز کا قیام، قانون کرایہ داری یوسی لیول پرکمیونٹی سینٹرز، BHU، ووکیشنل سینٹر، قبرستان، لائبریری، صفائی کا نظام، کھیلوں کے میدان اور پارکس کا قیام شامل تھا ۔ اس موقعہ پر اسد عمر ، علی نواز اور خرم نواز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کو پورے پاکستان کیلئے ماڈل سٹی بنائیں گے اورالیکشن میں کئیے گئے سارے وعدے پورے کریں گے۔ اس وقت اسلام آباد میں کھربوں کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اسلام آباد کی عوام نے جس محبت سے تینوں سیٹیں جیت کر عمران خان کو تحفہ میں پیش کی ہیں عوام کی اس محبت کو ہم کبھی بھی نہیں بھلا سکیں گے۔