اسلام آباد:وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے سیکٹر جی14/1، 2 اور 3 میں اب تک 54 الاٹیز کو حتمی قبضے کے لیٹرز دے دیئے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سیکٹر جی۔14 میں نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری کے لئے 8 کے قریب الاٹیز نے 9 عدم اعتراضی سرٹیفکیٹ (این او سی) کے اجراء کیلئے درخواست دی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ 8 میں سے چار الاٹیز نے سیکٹر جی۔ 14/3 میں اپنے پلاٹوں پر مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ وفاقی کابینہ نے مارچ 1995ء کو منعقدہ اپنے اجلاس میں وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی تھی اور تنخواہوں کے ساتھ کرایہ بھی وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں شامل کر دیا تھا ۔
Related Posts

اریج فاطمہ کی اپنی پہلی طلاق پر پہلی لب کشائی
- Rizwan Malik
- February 14, 2026
- 0
رخصتی نہیں ہوئی تھی نکاح کے ایک ماہ بعد ہی رشتہ ختم ہوگیا اداکارہ نے اپنی دوسری شادی سے متعلق تفصیلات بھی شائقین سے شئیر […]

ایمان اداکاری سے زیادہ قیمتی ہے،زائرہ وسیم نے بالی وڈچھوڑنے کا اعلان کر دیا
- Rizwan Malik
- July 1, 2019
- 0
، زائرہ وسیم فوٹوفائل ممبئی: فلم ’’دنگل‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی نامور اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اپنی پہلی ہی […]

(ایف آئی اے نے سرکاری اداروں کو فراہم کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا
- Rizwan Malik
- March 4, 2020
- 0
اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے سرکاری اداروں کو فراہم کی گئی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ پاکستان […]
