اسلام آباد: سی پیک کے تحت ڈیجیٹل سلک روڈ پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔ چینی کمپنی ہواوے کے ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل سلک روڈ کے تحت پاکستان اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بحالی کو یقینی بنائے گا۔چینی کمپنی ہواوے ماہرین کا 2017 میں ایک پاکستانی کمپنی کے ساتھ مشترکہ منصوبہ تھا جو پاکستان کو کینیا اور جبوتی سے جوڑنے کے لئے پاک ایسٹ افریقہ کیبل ایکسپریس تعمیر کرے گا۔ ڈیجیٹل سلک روڈ کا تصور قومی ترقی اور اصلاحی کمیشن ، وزارت برائے امور خارجہ اور عوامی جمہوریہ چین کی وزارت تجارت کے ذریعہ 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ڈیجیٹل سلک روڈ پرکشش بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس کا مقصد ایشیا ، مشرق وسطیٰ ، یورپ ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے بیلٹ اینڈ روڈ والے ممالک میں انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ، خلائی تعاون کو مزید وسعت دینا ، مشترکہ ٹیکنالوجی کے معیار کو ترقی دینا اور انتظام و انصرام کے سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
Related Posts

راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد جاں بحق
- Rizwan Malik
- August 17, 2019
- 0
آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ راولا کوٹ کے علاقے […]
واپڈا اپنے منصوبوں کے لئے چین کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چئیرمین واپڈا کی چینی سفیر سے ملاقات میں گفتگو
- Rizwan Malik
- February 12, 2021
- 0
لاہور:پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)مزمل حسین سے ملاقات کی ، ملاقات میں واپڈا منصوبوں کی تعمیر میں چینی […]

بورےوالا میں اسلام آباد سے وہاڑی جانے والی بس الٹ گئی،6 زخمی
- Rizwan Malik
- December 12, 2017
- 0
چیچہ وطنی…. رضوان احمد بورےوالا کے علاقہ اڈہ شیخ فاضل کے قریب اسلام آباد سے وہاڑی آتی ہوئی سکائی ویز کمپنی بس ڈرائیور کی غلطی […]
