5دن کے ٹیسٹ میچ میں اڑھائی دن گزر گئے،بائولر کو وکٹ نہیں ملی،مہنگائی،کرپشن،لاقانونیت،نااہلی کے چوکے چھکے ہر بال پہ لگ رہے ہیں
بائولرکوگرائونڈ سے نہیں سٹیدیم سے نکالنے کا وقت آگیا ،یا د رکھنا تمھارے ارد گرد موجود وفا شعار لوگوں نے کبھی عدت کے دن بھی پورے ہیں کئے۔ خواجہ آصف کا ٹوئٹ

اسلام آباد(وقائع نگار)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اڑھائی سال میں عمران خان نیا پاکستان تو نہ بنا سکے ، نواز شریف کی ایک تقریر نے نیاعمران خان بنا دیا،5دن کے ٹیسٹ میچ میں اڑھائی دن گزر گئے،بائولر کو وکٹ نہیں ملی،مہنگائی،کرپشن،لاقانونیت،نااہلی کے چوکے چھکے ہر بال پہ لگ رہے ہیں،بائولرکوگرائونڈ سے نہیں سٹیدیم سے نکالنے کا وقت آگیا ۔ایک ٹوئٹر پیغام میں سینئر لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران نیازی تم جتنے منہ پہ ہاتھ پھیرو عوام تم کو فل ٹکرنے کے موڈ میں آگئے ہیںاور تمہارے آس پاس پرندے بھی اڑنے کیلئے پر تول چکے ہیں،تمہارے ساتھ ہے کون آس پاس تو دیکھو،ان "وفا شعار” لوگوں نے تو کبھی عدت کے دن بھی نہیں پورے کئے۔انہوں نے کہا کہ 5دن کے ٹیسٹ میچ میں اڑھائی دن گزر گئے،بائولر کو وکٹ نہیں ملی،مہنگائی،کرپشن،لاقانونیت،نااہلی کے چوکے چھکے ہر بال پہ لگ رہے ہیں،بائولرکوگرائونڈ سے نہیں سٹیدیم سے نکالنے کا وقت آگیا ہے،اتنی مہنگی بائولنگ 72سال میں نہیں دیکھی،سلیکٹراں کولوں پتہ کرو بالر کتھو ں آیا وے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اڑھائی سال میں عمران خان نیا پاکستان نہیں بنا سکا اور نواز شریف نے ایک تقریر میں نیاعمران خان بنا دیا،سوسناردی اک لوہار دی ۔




