
اسلام آباد:سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین گروپ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی کا جلوس قائد مزدور چوہدری محمد یسین کی رہائش گاہ سے نکالا گیا۔جلوس کی قیادت چوہدری محمد یسین،راجہ شاکرزمان کیانی،قاری املاک چشتی،حافظ محمد اکرم چشتی،چوہدری طارق گجر کونسلر،سردار آصف ودیگر عہدیداران نے کی۔جس میں سی ڈی اے مزدوریونین کے کارکن بڑی تعداد میں شریک تھے۔عید میلاد النبی کے اس بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے چوہدری محمد یسین مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے بھٹو کرکٹ گراؤنڈنزد ستارہ مارکیٹ پہنچے۔جہاں پر ویگر علماء کرام پیر نذرعالم جان،پیر قاری عبید احمد ستی،مولانا عبدلغنی نقشنبدی،پیر محمد علی واسطی،ملک امجد حسین علوی اور ہزاروں عاشقان رسول موجود تھے۔اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر عبداللہ جان اورمولانا عبدلغنی نقشبندی کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان لوگوں کی بدولت دارلحکومت اسلام آباد میں عید میلاد النبی منانے کا سلسلہ شروع ہوا۔اور آج ہزاروں عاشقان رسول اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان علماء کرام کی دین کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔علماء کرام نے فرانس کی جانب سے حضور اکرم ۖکی شان کے خلاف جاری خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدام پورے عالم اسلام کے مذہبی جذبات کی توہین ہیں.۔مقررین نے کہا کہ حکومت نے ان خاکوں کے خلاف جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں حکومت کو چاہیے کہ مسلم امہ سمیت تمام دنیا تک پاکستان کی عوام کے جذبات کو پہنچائیں اور فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے عوام اپنی نفرت کا اظہار کریں۔سی ڈی اے مزدوریونین کے قائد چوہدری محمد یسین نے جلوس کے شرکاء سے خطاب میں کہاکہ عشق مصطفیۖ ہماری پہچان ہے اور نبی پاک ۖکی سیرت پر چلتے ہوئے ہرمسلمان کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر نبی پاک کے بتائے ہوئے طریقوں اور قرآن کی تعلیمات پر عمل کرکے خود کو سچا مسلمان اور عاشق رسول ۖثابت کرنے کی ضرورت ہے۔




