
اسلام آباد:سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ پارکس ڈائریکٹوریٹ کے جنرل سیکرٹری یاسر بادشاہ،ٹریفک انجینئرنگ سیل پلاننگ ونگ سے چراغ بخش،محمد علی اور سی ڈی اے ایمپلائر یونین پاشاگروپ کے تنویر عباسی اپنے ساتھیوں سمیت سی ڈی اے مزدوریونین میں شامل ہوگئے۔سی ڈ ی اے مزدوریونین کے قائد چوہدری محمد یسین،راجہ شاکر زمان کیانی،حاجی صابر،عارف خان،چوہدری زاہد احمد،چوہدری شہزاد،حاجی منیر حسین،کمال ملک،شریف کھوکھر،علی بہادر،فرخ سجاد کیانی،راشد،طارق آفریدی،چوہدری خالد گجر،سرفراز رضوی نے نئے شامل ہونے والے تمام محنت کشوں کو خوش آمدید کہامزدوریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ آج کا باشعور محنت کش مزدوریونین کے پرچم تلے متحد ہو چکا ہے سی ڈی اے مزدوریونین نے جس طرح ماضی میں انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت سی ڈی اے میں کام کرنے والے مسٹرول،ڈیلی ویجیز،کنٹریکٹ اور اوور ایج ملازمین کو مستقل کروایا اور آج سی ڈی اے مزدوریونین کی بھرپور کاوشوں سے ڈیلی ویجیز ملازمین مستقل ہونے کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور انشائ اللہ بہت جلد یہ عمل مکمل ہوجائے گا. مزدور راہنمائ یاسر بادشاہ نے ملازمین سے اپنے خطاب میں کہا کہ مزدوریونین چوہدری محمد یسین گروپ ملازمین کا حقیقی ترجمان ہے اور مزدور یونین نے جس طرح سی ڈ ی اے کی تقسیم اور ادارہ کی بقاء کا کیس عدالتوں میں لڑ کر ملازمین کے حقوق کا تخفظ کیا وہ سی ڈی اے کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا سی ڈی اے مزدوریونین میں شمولیت کے بعد ہمارا عزم ہے کہ تمام محنت کش متحد ہو کر ایک بار پھر سی ڈی اے جیسے قومی ادارے کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے اور ملازمین کے حقوق کو دلوانے میں چوہدری محمدیسین گروپ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا آئندہ آنے والے ریفرنڈم میں مزدوریونین کی کامیابی ان شاء اللہ یقینی ہے۔



