امت مسلمہ متحد ہوکر نبی کریمۖ کی شان میں گستاخیاں کرنے والوںکا محاسبہ کرے،عامر صدیقی

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) نبی آخرالزمان حضرت محمد ۖ تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے کائنات میں بنی کریم ۖ سے بڑھ کر حسین کوئی تھا نہ ہے اور نہ ہوگا ان خیالات کا اظہار ترقی پسند فلاحی تنظیم و جملہ تنظیمات کا گروٹی تا کلمہ چوک ریلی” محمدۖ ہمارے بڑی شان والے "کے شرکاء سے علامہ غلام محمد چشتی ، قاری ریشم چشتی، علامہ نوید ہمدانی، علامہ رضوان رضوی، علامہ شاہجہاں چشتی، قاری فہیم ، صوفی سلیم، تنویر میر، دانش ہارونی، عاطف مغل ، آغا ریاست اور عامر صدیقی نے خطاب میں کیا ۔عامر صدیقی نے کہا کہ آقا کریمۖ کی عزت ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ، امت مسلمہ متحد ہوکر نبی کریمۖ کی شان میں گستاخیاں کرنے والوںکا محاسبہ کرے انبیاء کرام کی شان میں گستاخیاں عالمی دہشتگردی ہے اقوام عالم قوانین بنا کر ان دہشتگردوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائے حکومت فرانس سے تعلقات منقطع کرے،اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے شرکائے جلوس راستے میں لگاتے ،ہیں نعرہ یہ ایمان والے، محمد ۖ ہمارے بڑی شان والے، فضاء غلامی رسول ۖ میں موت بھی قبول ہے کہ فلگ شگاف نعروں سے گونجتی رہی ، راستے میں عوام نے شرکاء جلوس پر گلپاشی بھی کی آخر میں ملک میں امن و سلامتی اور ایمان کی سلامتی کیلئے علامہ غلام محمد چشتی نے دعا فرمائی اور شرکائے ریلی پر امن منتشر ہو گئے۔