اسلام آبادوقائع نگار خصوصی)پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو آئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہونے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تنظیمی ڈھانچہ بنانے کے دوران محسن داوڑ سے مولانا فضل الرحمان نے سوال کیا کہ آپ پی ڈی ایم کے اجلاس میں کس سیاسی جماعت سے شریک ہوتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آپ کی جماعت پی ٹی ایم سیاسی جماعت نہیں،نہ ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کی پارٹی آپ کو تسلیم بھی نہیں کرتی اور آپ سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام دیگر پارٹیوں نے اپنے مشترکہ جواب میں کہا کہ ہم نے محسن داوڑ کو اجلاس میں آنے کی دعوت نہیں دی۔جس پر محسن داوڑ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت سے شریک ہوتا ہوں۔مولانا فضل الرحمان نے محسن داوڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آپ کے سربراہ شریک ہوتے تو بات قابل قبول تھی، آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کریں۔
Related Posts

امریکا سے ڈیلنگ کے لیے عمران خان مشکل جبکہ شہباز شریف موافق رہے، امریکی رکن کانگریس
- Rizwan Malik
- May 1, 2023
- 0
کانگریس کے اجلاس سے خطاب میں :امریکن رکن کانگریس بریڈ شرمین نے اعتراف کیا کے عمران خان سے ڈیلنگ ایک مشکل کام ہےتاہم ہمارے نزدیگ […]
پی ڈی ایم کا سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان ، 26مارچ کو لانگ مارچ بھی ہوگا
- Rizwan Malik
- February 5, 2021
- 0
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقدہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں 26 مارچ کو […]

مردوں کو گنج پن سے بچانے میں مددگار موثر علاج کی جانب پیشرفت
- Rizwan Malik
- February 5, 2022
- 0
اسلام آباد:بالوں میں تیزی سے کمی، یا کسی جگہ سے گنج پن کی جھلک ایسا مسئلہ ہے جس کا لگ بھگ 90 فیصد مردوں کو […]
