صحت مند و توانا زندگی ہر شخص کا بنیا دی حق ہے، عامر صدیقی

 

راولپنڈی : انسان کے بنیا دی حقوق میں سے صحت مند و توانا زندگی ہر شخص کا بنیا دی حق اورعلاج معالجہ کی بہترین سہو لیات کی فراہمی حکومتی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدواراور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے پشاور واقعہ کے حوالے سے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت شعبہ صحت میں بلند بانگ دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے "صحت کارڈ "کے نام پر علاج معالجہ کی مد میں لاکھوں روپے، علاج کی سہولیات کے وعدے، جبکہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ، کبھی ساہیوال میں اے سی بند ہونے پر دم گٹھنے سے بچوں کی اموات رپور ٹ ہوتی ہیں اور کبھی خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں آکسیجن ختم ہونے پر اموات ہسپتال میں موجود سہولیات پر سوالیہ نشان اٹھارہاہے، لوگ ہسپتال میں علاج کیلئے آتے ہیں مگر ہسپتال میں ہی بد انتظامی اور لاپرواہی کے سبب اموات افسوسناک ہیں عامر صدیقی نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح وطن عزیز بھی کرونا جیسی وباء سے شدید متاثر ہے اور ایسے حالات میں علاج کے دوران ایسی کوتاہی ناقابل برداشت ہے ہسپتالوں میں آکسیجن کی موجودگی اور تسلسل کیساتھ فراہمی لازمی امر ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کا خمیازہ مذکورہ واقعہ کی صورت میںبھگتناپڑتا ہے کرونا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں مریضوں کو لمحہ بہ لمحہ آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ آئندہ کیلئے ایسے حادثات سے بچا جا سکے اور اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائے اور ذمہ داران کو سخت سے سخت سزادی جائے۔