اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بجلی گیس کنکشن بحال نہیں کیے تو بنی گالا میں وزیراعظم کے گھر کا گھیراؤ کیا جائے ،جاوید انتظار

اسلام آباد: بجلی گیس بحالی تحریک کا تیسرا اجلاس آج غوری ٹاؤن میں ہوا۔ جس میں بجلی گیس بحالی کی احتجاجی حکمتِ عملی پر طویل مشاورت کی گئی۔ جس کے مطابق 27 دسمبر کو غوری ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرہ میں حکومت کو بجلی اور گیس کنکشن فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی۔ اگر ڈیڈ لائن کے اندر حکومت نے بجلی اور گیس کنکشن اسلام آباد کے نواحی علاقوں، ٹاؤنز اور سوسائٹیز میں بحال نہیں کیے تو بنی گالا میں وزیراعظم کے گھر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ سابق امیدوار قومی اسمبلی NA-53 اسلام آباد جاوید انتظار کے زیر قیادت اجلاس میں متاثرین رشید احمد، انام اللّٰہ خان، اویس بشیر، مولانا محمود الحسن، احمد فاروق، قاضی امجد، سردار عبد الشکور و دیگر نے شرکت کی۔ جاوید انتظار نے اجلاس میں کہا کہ متاثرین بجلی اور گیس کنکشن تنگ آمد بجنگ آمد کی اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔ حکومت نے متاثرین کے بنیادی حقوق کو مزید نظر انداز کیا تو راست اقدام کرنے پرمجبور ہو جائیں گے
۔


