کشمیر پریمئیر لیگ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے گی ،مظفرآباد ٹائیگر ایک برینڈ بنے گا

ملٹی پروفیشنل سوسائٹی -B-17 بلاک بی میں کشمیر پریمئیر لیگ کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگر کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر مقررین کا خطاب

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) کشمیر پریمیئر لیگ ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی جو مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے گی۔مظفرآباد ٹائیگر سپورٹس کے ساتھ ساتھ کشمیر کا سافٹ امیچ دنیا کے سامنے لائے گا ۔مظفرآباد ٹائیگر ایک برینڈ بنے گا ہم کھیلوں کے فروغ کے لئے شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ آزاد کشمیر میں نوجوانوں کونیٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے بدھ کو ملٹی پروفیشنل سوسائٹی -B-17 بلاک بی میں کشمیر پریمئیر لیگ کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگر کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہمان خصوصی وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں کشمیر پریمیئر لیگ بھی کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ کے لئے میری نیک خواہشات ہیں کھیل کے ذریعے ہم لڑنا سیکھتے ہیں اور کھیل ایک مثبت سرگرمی ہے کشمیر پریمئر لیگ کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے شاہد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں بہت سی لیگ کا برینڈ ایمبسڈر رہا اور جتنی خوشی اس لیگ کا برینڈ ایمبسڈر بننے کی ہوئی وہ میں نہیں بھول سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں میں نے بہت ٹیلنٹ دیکھا ہے اور کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں جب تک اکیڈمی نہیں ہوں گی ٹیلنٹ سامنے نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی عزت کی بات ہے میں موجودہ حکومت کے ساتھ ہوں اور عمر گل بھی نوجوانوں کی کوچنگ کریں گے جس طرح آپ نے فائونڈیشن کو سپورٹ کیا مبارکباد پیس کرتا ہوں، کشمیر میں صحت کے شعبے میں بھی کام کروں گا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ کا آغاز صحت مندانہ پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے جو ملک میں دہشت گردی رہی اس میں اس طرح کی سرگرمیاں لوگوں کو تفریع فراہم کرتی ہیں ،جب پی ایس ایل کا آغاز ہوا لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کا جذبہ کتنا ہو گا اسی طرح کشمیر پریمئر لیگ کا بہی جنون لوگ دیکھیں گے۔ لوگ چاہتے ہیں کے ملک میں اس طرح کے ایونٹ منعقد ہوںاب ہر چیز موبائل پر ہو نوجوان کھیلوں سے دور ہوتے جا رہے ہیںصحت مند سرگرمیوں کے کم ہونے کی وجہ سے نوجوان اس طرف جا رہے اس لیگ کے ذریعے کشمیر کا مسلہ بھی اجاگر ہو گا۔ مظفرآباد ٹائیگر کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور شاہد آفریدی بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے جو پہاڑوں میں ٹیلنٹ ہے اگر وہ سامنے آگیا تو دنیا کو حیران کر دے گا۔ پہاڑوں کے نوجوان مضبوط ہیں اصل ٹیلنٹ پہاڑوں میں ہے پہاڑوں کے نوجوان اتنے لمبے چھکے ماریں گے د
نیاحیران ہو گی عمران خان کا موقف رہا ہے کہ جب تک لوکل ٹیلنٹ نہیں ہو گا ٹیم کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی انسانیت کی خدمت کے لئے بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ یہ خدمات انسان کو بڑا آدمی بناتی ہیں۔ شاہد آفریدی نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں سب جانتے تھے کہ شاہد آفریدی نے دل سے کرکٹ کھیلی۔ کشمیر پریمئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ شاہد آفریدی مظفرآباد ٹائیگر کے صدر اور ٹیم کے کپتان ہوں گے اس لیگ کا معیار انٹرنیشنل سطح کا ہو گا ۔شاہد آفریدی کشمیر پریمئر لیگ کے برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔یہ ایک تاریخ ساز کرکٹ لیگ ہو گی۔ مظفر آباد ٹائیگر کے مالک ارشد خان تنولی نے کہا کہ مظفرآباد ٹائیگر سپورٹس کے ساتھ ساتھ کشمیر کا سافٹ امیچ دنیا کے سامنے لائے گا مظفرآباد ٹائیگر ایک برینڈ بنے گا، ہم کھیلوں کے فروغ کے لئے شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ آزاد کشمیر میں نوجوانوں کونیٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کریں گے کشمیر پریمیئر لیگ ایک کامیاب ترین لیگ ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔