فیصل آباد:چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری پر قائم کئے جانے والے انڈسٹریل سٹیٹس و اکنامک زونز کی ضروریات پوری کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنا ہو گی جبکہ صنعتی، معاشی، اقتصادی، کاروباری ترقی کے لئے لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کر کے معاشی انقلاب بر پا کیا جا سکتا ہے لہذاٹیکنیکل ہینڈ افرادی قوت کی کمی دور کرنے سمیت باعزت روزگار کے حصول کیلئے زیادہ سے زیادہ طلبا و طالبات اورخواتین وحضرات کو فنی تعلیم کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرانجینئر حافظ احتشام جاوید نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ صرف ایف اے، بی اے، ایم اے کی ڈگریاں لیکر بے روز گاروں کی فوج ظفر موج جمع کرنے کی بجائے اقوام عالم کے ایجوکیشن سسٹم سے استفادہ کرتے ہوئے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کی جانب بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دینا ہو گی تاکہ کلرکوں کی بجائے ٹیکنیکل ہینڈ لوگ تیار کر کے ان کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے ٹیوٹااور نیو ٹیک کے زیراہتمام صوبے کی سطح پرفنی ہنرسے متعلق مقابلہ جات کے انعقاد کی بھی تجویز پیش کی اور کہا کہ حکومت کے صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے جس سے بیروز گاری کے خاتمہ اور غربت میں کمی میں بھی مدد ملے گی۔
Related Posts

مونگ پھلی کی اعلی معیار کی چینی اقسام سے پاکستان میں صنعتی ترقی کو فروغ
- Rizwan Malik
- June 4, 2024
- 0
بیجنگ (شِنہوا) پاکستان کے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے کسانوں کو مئی کے وسط میں مونگ پھلی کے خصوصی بیجوں کی ایک کھیپ موصول […]

کامسیٹ اور ایم او سی سی کمیسٹ کے اشتراک سے یوم ارتھ 2024 ء کی تقریب
- Rizwan Malik
- May 2, 2024
- 0
اسلام آباد:کامسیٹ اور ایم۔او۔سی۔سی کمسیٹ کے اشتراک سے یومِ ارتھ 2024 کی تقریب منعقد ہوئی۔ پلانٹ بمقابلا پلاسٹک مہم میں حصہ لیا جس نے جنوب […]

نئے عوامی ادب اور فنون چین کو عالمی ثقافتی نظام میں کردار ادا کرنے میں مدد دے رہے ہیں
- Rizwan Malik
- September 10, 2026
- 0
شین زین (شِنہوا) ایک تھنک ٹینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت کے دور میں عوام کی وسیع […]
