طوفان کے بعد، میری زندگی میں ایک قوس قزح کی طرح شامل ہونے کا شکریہ نادیہ خان کا نئے شوہر کیلئے محبت بھرا پیغام

اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے نویلے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ نادیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر فیصل ممتاز را کی تصویر شیئر کی ہے۔ مذکورہ تصویر میں فیصل ممتاز را سیاہ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر ان کے ولیمے کی تقریب کی لگ رہی ہے۔ نادیہ خان نے شوہر کی تصویر کے ساتھ ہی ان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔ اداکارہ و میزبان نے شوہر سے مخاطب ہوکر لکھا کہ طوفان کے بعد، میری زندگی میں ایک قوس قزح کی طرح شامل ہونے کا شکریہ۔ نادیہ خان کا یہ پیغام دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فیصل ممتاز را سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ان کی زندگی بہترین اور خوشگوار ہوگئی ہے۔