ساڑھے آٹھ کروڑ کی لاگت سے جھنگی سیداں شمس کالونی ریلوے روڈ کا افتتاح


وفاقی وزراء اسد عمر، اعظم سواتی اور تحریک انصاف کے ترجمان عامر مغل کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر اسد عمر وزیر ریلوے اعظم سواتی اور ترجمان تحریک انصاف عامر مغل نے آٹھ کروڑ چالیس لاکھ کی لاگت سے جھنگی سیداں شمس کالونی ریلوے روڈ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقعہ پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کا سفر جاری رہے گا اور اپنے وعدے کے مطابق ترقیاتی کاموں سے علاقے کی تدبیر بدل دیں گے۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے میں بنیادی اصلاحات لاء رہیے ہیں اور آئندہ آنے والے وقت میں نئے ریل ٹریک بچھا کر ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور پاکستان بھر میں ریلوے کی کھربوں روپے کی مقبوضہ زمین واگزار کروائیں گے۔ اس موقعہ پر ترجمان تحریک انصاف عامر مغل نے اہل علاقہ کی طرف سے اسد عمر اور اعظم سواتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام ترقیاتی منصوبوں پر عمران خان اور اسد عمر کے مشکور ہیں۔ عامر مغل نے کہا کہ گزشتہ 15 سالوں سے اسلام آباد میں ترقی کا جو سفر رکا ہوا تھا۔ انصاف کی حکومت نے دوبارہ سے شروع کر دیا ہے۔ اور اسد عمر کی نگرانی میں حلقہ بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع ہیں جس پر حلقہ کی عوام ان کی شکرگزار ہے۔ اس موقعہ پر ضلعی قیادت جمشید مغل، قاضی تنویر، سید توقیر شاہ، چوہدری جہانگیر، سید عدیل شاہ اور دیگر بھی موجود تھے